: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 24؍نومبر(یو این آئی)اترپردیش کی سماجوادی سرکار پر وعدہ فراموشی کا الزام لگاتے ہوئے شاہی امام مولاناسیداحمدبخاری نے کہاہےکہ تحفظ، تعلیم ،روزگار، جان ومال کی سلامتی ، ریزرویشن اور زندگی کے ہر شعبہ میں آبادی کے تناسب سے مسلمانوں کی نمائندگی یقینی بنانے کیلئے ملائم سنگھ یادو نے جو لمبے چوڑے انتخابی وعدے کئے تھے ان میں سے ایک بھی وعدہ پورانہیں
کیاگیا۔ اس دعوے کیساتھ کہ یو پی میں مسلمانوں کی بھرپور حمایت اور ووٹوں کی بدولت ہی ایس پی اقتدار میں آئی تھی مولانابخاری نے الزام لگا یا کہ سماجوادی سرکار میں فرقہ پرستوں کے حوصلے بہت بلند ہیں اور ریاست میں آئے دن کسی نہ کسی جگہ فرقہ وارانہ فساد ہوتارہتاہے۔ جس پر فوری طورپر قابو پانا ضروری ہے تاکہ اقلیتوں بشمول مسلمانوں میں عدم تحفظ کا جو احساس پیدا ہورہاہے اسے ختم کیاجاسکے۔